ماڈل ٹاؤن میں سیدھی گولیاں برساتے وقت انسانیت کا خیال کیوں نہیں آیا؟ شفقت محمود

0
74

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں سیدھی گولیاں برساتے وقت انسانیت کاخیال نہیں آیا ،نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ وہ عوام کا پیسہ کھا گئے، یہ سمجھتے ہیں ان کے لیے انصاف کا پیمانہ اور ہو، لوٹ مار کا حساب آپ کو دینا ہوگا۔

یہ گردن کٹ جائے گی مگر……شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں حکومت پر تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا قصوریہ ہےکہ وہ آج تک نہیں بتا سکے لندن فلیٹ کےپیسے کہاں سےآئے، ماضی میں منی لانڈرنگ کرنے والے آج جواب نہیں دے رہے، جب26 ملین ڈالرزشہبازشریف کےاکاؤنٹ میں آرہے تھےتب کیوں نہیں بولے؟آپ قوم کے پیسے لوٹ کر کھا گئے ،یہ ٹی ٹیزکیسےآئیں؟پیسےکہاں سےآئے؟ان کےپاس کوئی جواب نہیں،

مریم نواز کی دوغلی پالیسی سامنے آنے پر شہباز شریف بھی حیران ہو گئے

مریم نواز قصہ پارینہ بن گئی، مشبر لقمان

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنےلئے الگ اوردوسروں کےلئےالگ پیمانہ چاہتےہیں،آپ نےخاندان کےخاندان تباہ کردیے،اس وقت انسانی حقوق یاد نہیں آئے؟ماڈل ٹاؤن میں سیدھی گولیاں برساتےوقت انسانیت کاخیال نہیں آیا ،یہ جمہوریت کوچوراورڈاکے چھپانے کے لئےاستعمال کرناچاہتے ہیں،

مریم نواز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Leave a reply