سرگودھا: تفتیش مقدمات میں نئے قوانین اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا جاننا بہت ضروری ہے، آر پی او

سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ) آر پی اوشارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ہیڈکنسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے اہلکاروں کی تفتیش میں استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائنز سرگودھا میں کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ سرگودھا کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ضیاء الرحمن اور ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات نے نئے تفتیشی افسران کو نئے قوانین کے اطلاق اور بروقت تفتیش کی افادیت پر آگاہی دی ۔

انہوں نے مقدمات میں ہونے والی تفتیش کی عمومی خامیوں اور دورانِ سماعت شہادتوں کو پیش کرنے کے دوران کی جانے والی عمومی غلطیوں کی نشاندہی کی اور ان کو دور کرنے سے متعلق بھی آگاہی دی۔

اس موقع پر آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے ترقی یاب ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لے یہ شارٹ کورسز بہت اہمیت کے حامل ہیں ان کی ترقی سے جہاں محکمہ پولیس کو نئے تفتیشی میسر آئے ہیں وہیں ان کی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ان کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیونکہ تھوڑی سی عدم توجہ ملزمان کو بہت فائدہ دے سکتی ہے لہٰذا ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے مقدمات کی تفتیش میں تمام خامیوں کو دور کیا جانا بے حد ضروری ہے

Leave a reply