مودی واقعی خوش ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تسلیم کرلیا ،حکومت میں آنے کی خواہش

اسلام آباد:مودی واقعی خوش ہے ، مولانا فضل الرحمن نے تسلیم کرلیا ،حکومت میں آنے کی خواہش ، اطلاعات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج رہبر کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ڈی چوک تک جانا بھی تجاویز میں شامل ہے‘۔

مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا، ہم جانتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو توڑ دیا گیا، یہ ہم ہیں جو اس معاہدے کو پال رہے ہیں۔انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی ناکام خارجہ پالیسی سے ہم نے کشمیر کھودیا‘۔

مولانا اکیلے رہ گئے ، ن لیگ اور پی پی پی نے خلع کا فیصلہ کرلیا

آزادی مارچ میں طالبان کی موجودگی سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’یہاں پر کسی نے طالبان کا جھنڈا لہرایا تو بڑی بات ہو گئی، یہ بھی ہمارے جلسے کے خلاف سازش ہے، انتظامیہ فساد کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم ایسا کوئی موقع نہیں دیں گے‘۔سربراہ جے یو آئی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں تو پھر زبان بھی وزیراعظم والی ہونی چاہیے، انہیں گالی، جھوٹ اور الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا، یہ گالی بریگیڈ ہے۔

ایک طرف دھرنا تو دوسری طر ف فضائی حملہ ، ایک شہید کئی زخمی

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ ’کہا جارہا ہے کہ مودی مجھ سے خوش ہے لیکن میں کہتا ہوں مودی بڑا خوش ہے کہ عمران خان جیسا وزیر اعظم آ گیا ہے، ایک سال میں پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، 70 سال میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا ان کے ایک سال میں لیا گیا‘۔

ٹرک میں چھپ کر 31 پاکستانی فرانس کیسے پہنچ گئے ، فرانسیی حکام حیران بھی پریشان بھی

ان کا کہنا ہے کہ جب تک اس حکومت سے جان نہیں چھوٹتی ہم بھی میدان میں رہیں گے، ہم ترقی پسند ہیں اور آگے جا کر بات کرنے والے ہیں، آج کے پاکستان کی بات کروں تو آج کا پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کا پاکستان نہیں، ہم قائد اور اقبال کے تصور کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا نام حکومت نہیں، اب حکومت ہم چلائیں گے، آپ کی رٹ ختم ہوچکی، ملک کو ہم آگے لیکر جائیں گے اور اسے ترقی دلائیں گے۔

عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے پہلے خوداستعفیٰ دیں ،پھردیکھیئے آگے آگے ہوتا ہے…

ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ پرسوں سے ہم مؤثر میدان میں جائیں، ہم نے جو مقصد حاصل کیا کسی کا تصور بھی نہیں تھا، ایک آواز پر پوری قوم اسلام آباد آگئی، ہم اس سے آگے جائیں گے یہاں تک کہ یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

Comments are closed.