فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے بعد اسرائیل اور مودی حکومت کا گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا،15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل اور بھارتی حکومت کے درمیان مذموم گٹھ جوڑ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، پہلگام حملے کے پسِ پردہ بھارت کا جنگی جنون بڑھانے کا منصوبہ تھا۔ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں، اور ان کی سری نگر میں آمد ایک انتہائی تشویش ناک بات ہے۔ ان اہلکاروں کی موجودگی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی اہلکاروں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے فوجی آپریشنز میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہی ہے اور ان کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل اور بھارتی حکومت کا یہ گٹھ جوڑ عالمی امن و سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔اس کی بازگشت عالمی سطح پر سنائی دے رہی ہے،

اسرائیل اور بھارت کے اس گٹھ جوڑ سے عالمی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ عالمی ادارے س صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور اسرائیلی اور بھارتی حکومتوں کے ان غیر قانونی اقدامات کو روکیں۔یہ گٹھ جوڑ نہ صرف کشمیری عوام کے لئے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لئے بھی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ عالمی برادری کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس قسم کے مذموم اقدامات سے انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی امن کو بچایا جا سکے.

Shares: