مودی جان لو اس بار حماقت کی تو یا آر ہوگا یا پار مبشر لقمان نے مودی سرکار کو خبردار کر دیا

0
40

پاکستان کے سینئیراینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو درحقیقت اس وقت پاکستانی معاونت سے کامیاب ہونیوالے افغان امن عمل پر اور اِسی طرح پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے سی پیک کی کامیابی کی تکمیل پر مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : مبشر لقمان کا اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر جاری کی گئی ویڈیو پر کہنا ہے کہ بھارت نے تقسیم ہند سے لیکر آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور اس کی سلامتی کیخلاف نت نئی سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔

مبشر لقمان کے مطابق بھارت کو درحقیقت اس وقت پاکستانی معاونت سے کامیاب ہونیوالے افغان امن عمل پر اور اِسی طرح پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبے سی پیک کی کامیابی کی تکمیل پر مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔بھارت کی طرف سے مسلسل پاکستان کے لیے نت نئے مسائل پیدا کرنے کی سازشیں جاری رہیں جس میں ہمارے کچھ سیاسی اور غیر سیاسی افراد مستقل حصے دار بن گئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ 1947/1948کی جنگی صورت حال ہو یا 65،71 یا پھر کارگل سانحہ تک ، نیز پاکستان کے داخلی اور خارجی ہر محاز کے پیچھے ہاتھ بھارت کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں بھارت ہمارا وہ دشمن ہے جو پاکستان کو دولخت کر کے بھی اعلانیہ طور پر موجودہ پاکستان کو چار ملکوں تقسیم دیکھنا چاہتا ہےیہ بات کئی سال سے یورپ اور کئی ممالک میں بھارتی راءکے حوالہ سے کاروائیاں سامنے آرہی تھیں مگر نہ تو اقوام متحدہ اور نہ ہی انسانی حقوق کے علم بردار اہم ادارے اور یورپ سمیت امریکہ نے کیوں را کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا نہ ہمارے برسلز میں سفارت کاروں نے اور نہ ہی لندن اور دیگر ممالک میں سفارت خانوں نےبھارت کو ایکسپوز کرنے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اُٹھایا۔

مبشر لقمان نے کہا کہ ہمارے پاکستانی ادارے اور سفارت کار کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر کمزور نظر آئے ہیں ۔وقت ہے اعلیٰ Independent Think Tank کا مختلف forums پر اہتمام کریں اور پاکستان اور پاکستان کی عوام کے تحفظ کو اور یقینی بنائیں کہ کیا ہم واقعہ fifth Generation Warsfare کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سےIndian Cronicals کے نام سے شائع دستاویز نے بے نقاب کردیا ہے کہ بھارت پاکستان کے تشخص کو متاثر کرنے کے لیے کیا کچھ کررہا تھا۔ بھارت کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنا ہے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ پچھلے15برسوں سے Online & Offline ہندوستان پاکستان کے تشخص کو متاثر اور اپنی اچھائیوں اور سوچ کو جھوٹا ،سچا کرنے کے لیے کیا کر رہا تھا۔ اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر متاثر کرنے کے لیے جو اُن کا کردار تھا وہ بھی آپ سامنے ہے۔

سینئیر اینکر پرسن بھارت کی طرف سے یہ جعلی حکمت عملی اپنےStretagic مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے کی جا رہی تھی مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے بھی بھارتیhybride war پر کہا کہ ہندوستان ،پاکستان کے خلاف ایک hybride war میں ملوث ہے اور پاکستان کئی سالوں سے اس کا موثر طریقے سے مقابلہ بھی کررہا ہے لیکن اب کیونکہ حقائق سامنے آئے ہیں توسیاسی و عسکری طورپر پاکستان کے لوگوں اور عالمی برادری کے ساتھ شیئر کیا جائے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رہے کہ اندرونی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کے حالات ٹھیک ہو چکے ہیں۔ پاکستان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہا ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرے گا ۔ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے سہولت کاری کر رہا ہے۔ بھارت ایسا تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری نہ آئے اور پاکستان میں ترقی نہ ہو سکے ۔

مبشر لقمان نے کہا کہ ایک لمحے کے لیے پاکستان دنیا کے سامنے رکھےdosier کو الگ رکھ کر بات کر لیں تو بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دیول کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں جن میں وہ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی جدوجہد کا بدلہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں چکانے کے اعترافات کر چکے ہیں۔

سینئیر صحافی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا پاکستان سے پکڑے جانا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردی کرانے سے بڑا اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے سائبر قوانین کی خلاف ورزی جرم ہے اس لئے موجودہ بھارتی قیادت کو انٹروپول کے ذریعے عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لے جانا چاہیے ۔ کیونکہ یورپی یونین کی سرزمین اور دیگر110 ممالک کو استعمال کرکے جرم کا ارتکاب کیا گیا۔ یہ جرم جعل سازی کے ذریعہ کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت جیسے جھوٹے الزامات سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرنے کے لئے منی لانڈرر کے طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور پاکستان کے خلاف جعلی خبروں کے ذریعہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ جیسے اداروں کو متاثر اور ناجائز استعمال کیا گیا۔

مبشر لقمان نے کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ بھارت نے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈے کرکے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لئے دیگر ریاستوں کو راضی کرنے کے لئے عالمی سطح پر لابنگ کی ہے ۔
فنڈز اور اسلحہ کی فراہمی کے ذریعہ تنخواہ دار ایجنٹ کا استعمال کرکے بلوچستان میں انتشار اور خوف و ہراس پھلایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ durand line پر تنازعات پیدا کرنا اور کے پی میں نسلی اختلافات پیدا کرنا اور ملک کے دیگر حصوں میں نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی بھی ناکام کوششوں میں بھارت ملوث ہے ۔

مبشر لقمان کے مطابق اب تو مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ میں کتنی دفعہ یہ کہہ دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ بھارت پاکستان پر آج نہیں کل ۔۔۔ اور کل نہیں تو پرسوں حملہ لازمی کرے گا ۔ ہمیں اس حوالے سے تیار رہنا چاہیے ۔ اور میں مودی اور بھارت کو بتا دینا چاہتا ہوں ۔ کہ جب ہمارا، تمہارا ۔۔ہم سے ٹاکرا ہوا ۔۔ تو اس بار ۔۔آریا پار۔۔ ہوگا ۔۔۔ یاد رکھنا ۔۔۔

طیب اردگان کی منافقت یا قومی مفاد ،پاکستان کا وہ بلاک جو بننے سے پہلے ٹوٹ گیا، تہلکہ خیز انکشافات،مبشر لقمان کی زبانی

سچی خبروں،تجزیوں اورتبصروں کے ساتھ :مبشرلقمان،سلیم بخاری پیرسےبدھ :صرف:-24 ٹی وی…

Leave a reply