نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرا ہلاد مودی بمعہ اہل خانہ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں-
باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثہ ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں پیش آیا ہے جس کے باعث ان کی گاڑی کا بھی کافی نقصان ہوا ہے پرا ہلاد مودی اور دیگر افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑی میں مودی کے بھائی کے ساتھ اہلیہ، بیٹا، بہو اور پوتا بھی موجود تھے جو زخمی ہوئے ہیں۔
موسم سرما کا بدترین طوفان،امریکامیں 55 جاپان میں17 ہلاکتیں،سعودی عرب میں بھی پہاڑ برف سے ڈھک گئے
پراہلاد کی مرسیڈیز گاڑی باندی پورہ جاتے ہوئے تقریباً دو بجے دوپہر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت گاڑی کے ساتھ پروٹوکول بھی موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا ہے جب کہ دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم سب کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








