لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے ایک سال مکمل ہونے پر بھارت بھر میں منفرد انداز میں تقریبات منانے کا منصوبہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے آپریشن سیندور کو اپنے اقتدار کی پہلی سالگرہ پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گھر گھر جا کر خواتین کو سیندور کی ڈبیہ دینے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن یہ منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہوگیا جب بھارتی خواتین نے سخت احتجاج کیا اور مودی کو سیندور تقسیم کرنے سے باز رہنے کو کہا۔ بھارتی خواتین کا کہنا تھا کہ ان کو سیندور دینے کا حق صرف ان کے شوہروں کا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے ان کو سیندور کس حق کے تحت دینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اخبار کے مطابق پہلے تو بی جے پی کی طرف سے اس احتجاج پر پہلے تو خاموشی اختیار کی گئی لیکن جب حالات سنگین ہو گئے تو مودی سرکار کو اپنے اس منصوبے کوختم کرنا پڑا جب کہ شرمندگی سے بچنے کیلئے کہا گیا کہ گھر گھر سیندور بانٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

مودی کے تیسری بار اقتدار کا ایک سال،تقریبات کا منصوبہ ٹھپ
Shares: