بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف امریکہ میں مقدمے کی سماعت 12 فروری کو ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیراعظم نریندر پرمودی کے خلاف امریکا میں مقدمہ کی سماعت اگلے برس ہو گی، عدالت میں پری ٹرائل کانفرنس اگلے سال 12 فروری کو ہو گی ،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پرماورائے عدالت قتل اورانسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے.
واضح رہے کہ امریکی شہر ہیوسٹن کی عدالت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ میں مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ۔مودی کو امریکی عدالت نے طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو طلب کر لیا۔ ٹیکساس کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مودی و دیگر بھارتی حکام کو طلب کیا ہے۔
امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم مودی کےعلاوہ ،بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ،لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت کو بھی طلب کیا ہے۔ بھارتی رہنماوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر طلب کیا گیا ہے
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 روز ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہیں ۔احتجاج کرنے والوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر مورچے بنا لیے ہیں ۔خوراک ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔