چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں،کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور انہیں بدترین طریقوں سے ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حریت قیادت کو زبردستی اور غیر قانونی طریقوں سے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور نہتے کشمیریوں کے ہر گھر سے روزانہ جنازے اٹھ رہے ہیں۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کا ملبہ کشمیریوں پر ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کشمیری خاندانوں کو جدا کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں نریندر مودی نے اپنے ہی عوام کو مار دیا اور مودی کے لیے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔