اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بعد ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے 74ویں سیشن سے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے خطاب کریں گے ،وزیراعظم عمران خان سے پہلے وزیراعظم سنگاپور لی ہسین لونگ خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے بعد جمیکا کے وزیراعظم اینڈروہولس خطاب کریں گے،

جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم مودی کاخطاب ساڑھے7 سے 8 کے درمیان متوقع ہے.

سن لے سارا ہندوستان،کشمیر بنے گا پاکستان، شہر شہر یکجہتی کشمیر ریلیاں

وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارت سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں گے، سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان نیویارک میں موجود ہیں جو کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.وہ اپنے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اٹھائیں گے اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے،

کشمیر،کرفیو کا 54 واں روز،آج جمعہ کو کرفیو توڑ کر سرینگر کے لالچوک پہنچنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 واں روز ہو چکا ہے، بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو لگا کر وادی کو جیل خانہ بنایا ہوا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

یوتھ لیگ نے آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عزت اور شناخت کی خاطر سرینگر کے لالچوک پہنچیں ،یوتھ لیگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز تقسیم کئے گئے جن میں اپیل کی گئی کہ کشمیری کرفیو توڑیں اور جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں.

جب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہے تب سے کشمیریوں کو نما زجمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، مساجد کو تالے ہیں، یوتھ لیگ کی جانب سے کرفیو توڑنے کے اعلان کے بعد بھارتی فوج نے کرفیو میں مزید سختی کر دی ہے،.

Shares: