مودی کی بھی ڈگری جعلی،وزیراعظم عمران خان نے مودی کو دکھایا آئینہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کی ڈگری جعلی قرار دے دی.

میرپور میں یکجہتی کشمیر جلسہ سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا کہ 11 دنوں میں پاکستان کو فتح کر لوں گا لگتا ہے آپ نے دنیا کی تاریخ پڑھی نہیں، آپ کی ڈگری جعلی تھی، تکبرا بھرا بیان دیا،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی میں آپ کو تاریخ بتاتا ہوں، دنیا کی سب سے طاقتور فوج نپولین اور ہٹلر نے روس پر حملہ کیا، ان کے جو سربراہ تھے وہ کہتے تھے کہ چند ہفتوں کی گیم ہے ہم روس کی سردی سے پہلے واپس آ جائیں گے، دونوں فوجیں روس کی سردی میں تباہ ہوئیں، انہوں نے بھی تکبر مین یہی کہا تھا،

مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سنو،افغانستان میں دنیا کی طاقتور فوج 19 سال سے ہے انہوں نے بھی کہا تھا کہ چند ہفتوں کی گیم ہے، مودی سن ،پاکستان مین وہ لوگ بستے ہیں جن کا دین ایک طرف کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے دوسری طرف اللہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے جان قربان کرتے ہو تو پیغمبروں کے بعد شہید کا درجہ سب سے زیادہ ہے، مودی نے جو بیان دیا اور بھارتی فوج کے سربرا ہ جو آزاد کشمیر فتح کرنے کا بیان دیا، میں دونوں کو کہتا ہوں کہ غلطی کی تو یاد رکھنا یہاں پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے، ہم مقابلہ کریں گے اور کر کے دکھائیں گے،

مودی نے بالا کوٹ میں درخت شہید کئے،وزیراعظم نے کیا بڑی بڑی مونچھوں‌ والے کا بھی تذکرہ

Shares: