وزیر اعظم محمد شہباز شریف 4 جولائی کو ویڈیو کانفرنس فارمیٹ میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہان کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیر اعظم نے ایس سی او کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی تھی ،شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ ترین فورم میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پربات کریں گے ،اجلاس ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا خاکہ تیار کیا جائے گا ،اسی سی او سربراہان اس ساک تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کریں گے وزیر اعظم کی شرکت خوشحالی، علاقائی سلامتی اور روابط کے لئے اہمیت کا اظہار ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 4 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی ،
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ چین نے اعلان کیا ہے کہ صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو کس نظر سے دیکھتا ہے اور اس سربراہ اجلاس سے چین کی توقعات کیا ہیں؟ اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا تھا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک شنگھائی تعاون تنظیم نے ہمیشہ شنگھائی سپرٹ کی پیروی کی ہے، رکن ممالک کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات، ہمسائیگی اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا جاری رکھا ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم اور تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہےآج کی افراتفری کی شکار دنیا کے تناظر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے عوامل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بین الاقوامی برادری اور علاقائی ممالک توقع کرتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی سلامتی کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے گی
شنگھائی تعاون تنظیم کے بعد سارک دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم سمجھی جاتی ہے
بلاول کا دورہ، بھارتی حکومت کے رویہ میں حیران کن تبدیلی
بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گوا آمد
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات