حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

0
146
haseena

مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی اس کی حمایت یافتہ شیخ حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ ہے۔

حسینہ واجد اور مودی سرکار کا گٹھ جوڑ اس طرح ثابت ہوا جب بھارتی ایئرپورٹ پر بھگوڑی حسینہ کا شاندار استقبال کیا گیا، شیخ حسینہ کا بھارت فرار ہونے پر بھارتی مشیراجیت ڈوال اور وزارت خارجہ کے اہم افسران نے استقبال کیا، بھارت عرصہ دراز سے بنگلہ دیش کو اپنے مذ موم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا ہے ،حسینہ واجد نے بھارت کی کٹھ پتلی بن کر اپنی ہی عوام کے خلاف پالیسیاں بنائیں اور ظلم کیے، پاکستان کی نفرت میں بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کو بھی نشانہ بنایا اور اس پر پابندی عائد کی، 2014 میں عام انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو محض جماعت اسلامی کی حمایت پر نظر بند کیا گیا،حسینہ واجد کی غداری اور اسلام دشمنی کی واضح مثال یہ بھی ہے کہ اس نے اپنے دور حکومت میں سیاسی جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں پھانسی دی گئی، 1971 میں بھارت اور شیخ مجیب الرحمن نے پاکستانی دشمنی میں جو بیج بویا تھا وہ آج انہی کے لیے نفرت کا تناور درخت بن چکا ہے، 1971 میں جس اگرتلہ میں بیٹھ کر شیخ مجیب نے پاکستان کے خلاف سازش کی آج وہیں پناہ لینے پر مجبور ہیں،حسینہ واجد اور اس کے تشدد پسند گروہ نے بھارتی ایجنسی را کے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیشی عوام کی آزادی کا گلا گھونٹے رکھا،حسینہ واجد اور مودی سرکار کے اس گٹھ جوڑ نے سینکڑوں مظلوم بنگلہ دیشی شہریوں کی جان لے لی، بھارت اس تمام خون ریزی میں برابر کا شریک ہے جو پچھلے ماہ سے بنگلہ دیش میں جاری تھی،بنگلہ دیش کے عوام نے اس نفرت انگیز گٹھ جوڑ کو مسترد کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے

جو گڑھا حسینہ واجد دوسروں کے لیے کھود رہی تھیں خود ہی اس میں گر گئیں
حسینہ کے فرار کے بعد بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے،مظاہروں کے دوران بنگلہ دیش کی عوام نے بھارتی نام نہاد کٹھ پتلی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی دراندازی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہے، عوام کی جانب سے بھارتی اثرورسوخ اور مداخلت پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا،حالیہ مظاہروں کے دوران مغربی بنگال میں شدید جھڑپیں ہوئیں، بنگلہ دیشی عوام نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہندوؤں کی رہائش گاہوں پر پتھراؤ کیا،بھارت کے خلاف شدید رد عمل کے دوران نواخالی، مہرپور اور کالی مندروں پر بھی حملے کیے گئے،بھارت نے صدیوں پہلے جو بنگلہ دیش میں اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے سرمایہ لگایا وہ آج اسی کے گلے پڑ گیا،حسینہ واجد پر بھارت نواز ہونے کی چھاپ بہت گہری تھی اور اس بات کے خلاف بھی لوگوں میں ایک ردعمل تھا،بھارت کے زیر اثر بنگلادیش کی عوامی لیگ نے انتہا پسند پالیسیوں کے تحت عوام کو اپنے بنیادی حقوق تک سے محروم رکھا۔ جس طرح شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے توڑے گئے اس سے معلوم ہوا کہ جو گڑھا حسینہ واجد دوسروں کے لیے کھود رہی تھیں اور خود ہی اس میں گر گئیں،اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے دوسرے ممالک کے نجی معاملات میں مداخلت کرنے سے گریز کرے

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

Leave a reply