سینئر صحافی و اینکر پرسن،پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ پر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے اندرونی اختلافات کو بے نقاب کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایک روایت ہے کہ ان کے بڑے رہنما 75 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیتے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے 9 جولائی کو یہ بات کھلے عام کہی تھی کہ اس روایت پر عمل کیا جانا چاہیے۔ تاہم نریندر مودی اپنی پوزیشن پر قائم رہنے کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اندر کشیدگی اور اختلافات جنم لے رہے ہیں،’اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا مودی اپنی ضد پر قائم رہ کر پارٹی کو تقسیم کی طرف لے جائیں گے اور بھارت کو مزید مسائل میں دھکیلیں گے یا پھر سیاسی دباؤ کے سامنے جھکیں گے؟ اس کا جواب صرف وقت دے گا

مبشر لقمان نے نریندر مودی کی سالگرہ کے حوالے سے ایک اور پہلو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ہی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی سالگرہ بھی آتی ہے،مودی اور الطاف حسین دونوں ہی جھوٹ اور فریب کے علمبردار، سخت گیر نظریات کے پیروکار اور انسانیت دشمن رویوں کے حامل رہنما ہیں، 17 ستمبر کو پیدا ہونے والی ایک اور اہم شخصیت سابق اسرائیلی صدر چیم ہرتزوگ بھی ہیں، جو 1983 سے 1993 تک اسرائیل کے صدر رہے۔ وہ موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے سیاسی سرپرست تھے، جب کہ ان کے صاحبزادے اسحاق ہرتزوگ آج اسرائیل کے صدر ہیں۔

Shares: