مودی کو دعوت دے دی، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

0
104
mumtaz

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کی طرف سے شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق بھی موصول ہوئی ہے،وقت آنے پر آگاہ کیا جائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس ستمبر میں پاکستان میں ہوگا،پاکستان کے ساتھ بھارت کی براہ راست دوطرفہ تجارت نہیں ہے، تاہم اگر کوئی یک طرفہ درآمدات کرتا ہے تو وہ ممکن ہے، اس حوالے سے آپ وزرات تجارت سے رابطہ کریں،سید علی شاہ گیلانی کی برسی یکم ستمبر کو منائی جائے گی، سید علی گیلانی کشمیر کی جہدوجہد کی توانا آواز تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ سیشن آف کونسل آف فارن منسٹرز (سی ایف ایم) پر موجود ہیں ، سیکریٹری خارجہ وہاں پر غزہ اور جموں کشمیر پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، وہ دہشت گردی سمیت دیگر عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے،ہم خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے تاریخی مسجد پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان افغان عبوری حکام کو مشورہ ہے کہ جو عناصر پاکستانیوں کو قتل کررہے ہیں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے،پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے، پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی پر انٹیلی جینس معلومات بھی فراہم کی ہیں تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی پر انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کر سکتے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطے کے چینلز موجود ہیں، ان چینلز پر دہشتگردی پر شواہد کا افغانستان کے ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فہیم خان کی سعودی عرب میں گرفتاری،ترجمان دفتر خارجہ کا جواب دینے سے گریز
ترجمان دفتر خارجہ نے پی ٹی آئی رہنما فہیم گرفتاری کے معاملہ پر ڈائریکٹ جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ پاکستان اس ملک کے قوانین کا احترام کرے جہاں وزٹ کر رہے ہیں۔آپ کا سوال پرانا ہو چکا ہے۔ سعودی حراست میں شخص نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے صحافی نے سوال کیاکہ کیا رہنما تحریک انصاف فہیم خان کو سعودی حکام نے رہا کردیا؟جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپ صحافی حضرات خود معلوم کر لیں حراست میں ہے یا نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ سے متلعق دفتر خارجہ امریکہ کے انتظار میں،آصف مرچنٹ کے متلعق کچھ نئے معلومات نہیں آئیں ہیں۔ امریکی حکام کے انتظار میں ہیں کہ وہ معلومات شئیر کریں،

کیا عمران خان کو لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بانی تحریک انصاف کے آکسفورڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب ہونے پر لندن جانے کی اجازت کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، صحافی نے سوال کیا کہ بانی تحریک انصاف اگر آکسفورڈ چانسلر کا الیکشن جیت گئے تو کیا پاکستان بانی پی ٹی آئی کو تقریبات میں شرکت کی اجازت دیگا۔جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک سیاسی نوعیت کا سوال ہے ،دوسرا ابھی سب قیاس آرائیاں ہیں اس لئے سوال پر کوئی رائے دینا مناسب نہیں،

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کو گیس پائپ لائن پر لیگل نوٹس ملنے کی تصدیق کردی،کہا کہ وزارت خارجہ اور پیٹرولئیم ڈویژن معاملے کو قانونی ماہرین کے ساتھ دیکھ رہی ہے، آئی پی گیس پائپ لائن کی عدم تعمیر پر ایران نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا ہے

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

Leave a reply