مودی نا تو مرد لگ رہا ہے اور نا ہی عورت لگ رہی ہے، یہ صرف فیشن کا پجا ری ہے،سابق بھارتی کرکٹر کا تبصرہ

0
40

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان کرتی آزاد کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلیے پر تبصرے نے نئے تنازع کو جنم دے دیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ترینامول کانگریس کے رہنما اور سابق ممبر لوک سبھا کرتی آزاد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے میگھالیہ میں ایک تقریب کے دوران قبائلی انداز اپنانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرتی آزاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ایک خاتون ماڈل کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کا لباس ایک جیسا تھا بعد ازاں سابق کرکٹر نے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا-

سابق بھارتی کرکٹر نے مودی کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ نا تو مرد لگ رہا ہے اور نا ہی عورت لگ رہی ہے، یہ صرف فیشن کا پجا ری ہے۔


کرتی آزاد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا اور بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹر کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ کرتی آزاد نے صرف بھارتی وزیراعظم کی توہین نہیں کی بلکہ انہوں نے میگھالیہ کی ثقافت کی توہین کی ہے اور قبائلی لباس کی بے ادبی کی ہے۔


بی جے پی اور بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید پر کرتی آزاد نے آزاد نے فوری جواب دیا اور واضح کیا کہ وہ دراصل مودی کے لباس کو "پسند” کرتے ہیں اور اس کی بے عزتی نہیں کر رہے ہیں۔ "میں یہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہمارے وزیر اعظم فیشن بیان کرنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی بھی موقع ضائع نہیں کرتے-

Leave a reply