مودی نے بالا کوٹ میں درخت شہید کئے،وزیراعظم نے کیا بڑی بڑی مونچھوں والے کا بھی تذکرہ
مودی نے بالا کوٹ میں درخت شہید کئے،ہم نے بڑی بڑی مونچھوں والا واپس کیا، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میر پور میں جلسے سے خطاب کے دوران درختوں کو شہید کرنے کا بھی ذکر کیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے تکبر میں قدم اٹھایا وہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا اور پاکستان کو مہم میں برا بھلا کہا، بالا کوٹ میں ہمارے درخت شہید کئے اور کہتا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھایا، مجھے تکلیف ہوتی ہے جب کوئی درخت گرائے، ہمارے درخت شہید کر کے کہتا ہے کہ ساڑھے تین سو پاکستانی مار دئے، دو جہاز گرا دئے، پلوامہ کے بعد ہم نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر امن مسئلے کا حل چاہتے ہیں، بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ فوری واپس کر دیا.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کا ووٹ بینک آر ایس ایس کا ہے، وہ نفرتوں کے اوپر کھڑا ہے، جب بھی کوئی لیڈر مہم نفرت پر کرتا ہے نفرت پر ووٹ لیتے ہیں وہاں ہمیشہ تباہی ہوتی ہے، جب مودی الیکشن جیت گیا تو اس نے سوچا کہ مین وہ کشمیر میں کروں جو آر ایس ایس کا مینوفیسٹو تھا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، کرفیو نافذ کر دیا گیا.
مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم