پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت ، مودی نے پانی چھوڑ کر جنگ کا آغاز کر دیا، قوم متحد و بیدار ہے،مودی سرکار ہوش کے ناخن لے،بھارتی آبی حملے کا منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان اقوام متحدہ ، او آئی سی کا فوری اجلاس بلا کر بھارتی اقدامات سے عالمی دنیا کو آگاہ کرے،
خالد مسعود سندھو نے بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر اپنے ایک بیان میں بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت نہ صرف خطے میں قدرتی آفات کو جنم دے سکتی ہے بلکہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل قبول نہیں،دریا کنارے آباد آبادیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ کارکنان بھارتی آبی جارحیت کے سلسلے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں .