اسلام آباد: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے،بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی بنیادپر مودی نے جو اقدام کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اُسے دنیانے قبول نہیں کیا، تذلیل شدہ اور شکست خوردہ ذہن سے ہمیشہ خطرہ رہتاہے، بھارت اس سے بھی بڑی اور مختلف حرکت کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

Shares: