بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان تفصیلی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
مودی نے بتایا کہ انہوں نے صدر پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ ایجنڈے میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور روس-بھارت خصوصی و مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔بھارتی وزیراعظم نے یوکرین کی صورتحال سے آگاہ کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سال کے اختتام پر صدر پیوٹن کے مجوزہ دورۂ بھارت کے منتظر ہیں۔
مودی کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اقتصادی اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔
بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ
بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ
شہباز شریف کی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی شدید مذمت
پاکستانی کرکٹر مبینہ زیادتی کا الزام، مانچسٹر پولیس کی تفتیش جاری