اترپردیش بریلی میں ہندوتوا نظریے کے زیر اثر مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا

مودی راج میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کا بھارت میں جینا دوبھر کر دیا گیا،ہندوتوا نظریے نے بھارت کو نفرت، خوف اور انتقام کی آگ میں جھونک دیا،مودی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیوں نے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر دی،کانپور سے شروع ہونے والے "آئی لو یو محمد” سے متعلق احتجاج پر اتر پردیش حکومت نے بدلے میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا،اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کےحکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں مسلم املاک پر بلڈوزر پھیرے جا رہے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ” اترپردیش بریلی انتظامیہ کا اتحادِ ملت کونسل کے مسلمان رہنماؤں کی جائیدادوں کو انتقامی کارروائی میں مسمار کر دیا گیا، اتر پردیش کی حکومت کے حکم پر مسلمان رہنماوں کے گھر بھی ہنگاموں کے بعد سیل کر دیا گیا،بلڈوزر کارروائی کے بعد مسلم آبادی میں خوف و ہراس، بریلی پولیس کا محاصرہ جاری ہے،انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند، شہری خوف و بے چینی میں مبتلا ہیں،اب تک 83 افراد گرفتار، 2000 ایف آئی آر میں نامزد جبکہ کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے

جمہوریت کے لبادے میں چھپی مودی آمریت نے بھارت کو خوف و جبر کی ریاست بنا دیاہےبھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے سانس لینا بھی خطرہ بن چکا ہے،

Shares: