بھارتی ریاست بہار میں بڑی تعداد میں فوجیوں نے اپنی ضروریات اور مراعات کے لیے سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کیا۔ اُنہوں نے دھمکی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاجی کا دائرہ پورے ملک تک پھیلا دیا جائے گا۔

خبررساں ادارے کے مطابق باقاعدہ وردی میں ملبوس فوجیوں نے ضروریات اور مراعات کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا ۔ اُنہوں نے بھارتی ترنگا اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاج میں شریک فوجیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔فوجیوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں ضروریات اور مراعات سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ احتجاجی فوجیوں نے دھمکی کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات فوری طور پورے نہ کیے تو پورے بھارت میں احتجاج کیا جائے گا ۔ فوجیوں نے ”ہماری مانگیں پوری کرو پوری کرو ، مودی سرکار ہوش میں آﺅ ہوش میں آﺅ“ جیسے نعرے لگائے۔انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ”ہمیں ایک پیسہ بھی الاﺅنس نہیں ملا رہا ، ہم وزیر اعظم، وزیر داخلہ ، وزیر دفاع کو خط لکھ لکھ کر تھک چکے ہیں لیکن کوئی ہماری نہیں سن رہا لہٰذا ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ دنیا کا ایک انوکھا واقعہ ہے کہ باقاعدہ وردی میں ملبوس کسی ملک کے فوجی مراعات اور دیگر ضروریات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں کے احتجاج نے عوام اور سیاسی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے اور امکان ہے کہ یہ معاملہ جلد بھارتی پارلیمنٹ میں بھی زیرِ بحث آئے گا۔

Shares: