مودی سرکار کی سرپرستی میں آر ایس ایس کھول رہی "فوجی سکول”

0
45

مودی سرکار کی سرپرستی میں آر ایس ایس کھول رہی "فوجی سکول”

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس اتر پردیش کے بلند شہر میں اپنا پہلا فوجی اسکول کھولنے جا رہی ہے۔ اس اسکول کو رَجّو بھیا سینک ودیا مندر کے نام سے جانا جائے گا اور یہ پہلا اسکول ہوگا جسے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ذریعہ چلایا جائے گا۔

رواں برس ماہ اپریل میں کھلنے والے اسکول میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ کا امتحان ہوگا ،سکول کے منتظمین ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ سکول میں طلبا کو تربیت دی جائے گی اور پھر وہ فوج میں شامل ہوں گے،

آر ایس ایس کے فوجی اسکول میں جنگ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے بچوں کے لیے 8 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ سکول نے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی تقرری و تعیناتی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے جو فروری کے آخر تک پورا ہو جائے گا۔

سکول میں بارہویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی پہلا سیشن اپریل 2020 سے شروع ہوگا اور اس میں 160 طلبا کے شامل ہونے کی امید ہے۔ سکول میں صرف لڑکوں کو داخل کیا جائے گا،اسکے لئے بلڈنگ مکمل ہو گئی ہے، بلڈنگ وہاں بنائی گئی ہے جہاں آر ایس ایس کے بانی سربراہ راجو کی پیدائش ہوئی تھی.

برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر تشدد

بھارت میں ٹوپی پہننے پر ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر تشدد

اسکول کے لئے ایک سابق فوجی نے 8 ایکڑ زمین دی ،تین منزلہ عمارت میں آر ایس ایس فوجی سکول چلائے گی.سکول میں طلبا کو ہاسٹل کی سہولت بھی مہیا ہو گی، سکول کا نام رججو بھیا سینک ودیا مندر رکھا گیا ہے  آر ایس ایس کے اگر یہ سکول کا تجربہ کامیاب رہا تو اسے بھارت کے دیگر علاقوں میں بھی کھولا جائے گا، سکول میں داخلے آئندہ ماہ سے شروع ہوں گے جبک 56 نشستیں بھارتی فوج کے بچوں کی ہوں گی.

Leave a reply