بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے وزیراعظم بننے کے 11 سال بعد اتوار کے روز پہلی بار آر ایس ایس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اسے بھارت کی لازوال ثقافت کا "برگد کا درخت” قرار دیا۔
مودی آر ایس ایس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرنے والے دوسرے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے 2000 میں اٹل بہاری واجپائی نے اپنے تیسرے دورِ حکومت میں یہاں کا دورہ کیا تھا۔ وزیرِ اعظم مودی اس وقت اپنے تیسرے دورِ حکومت میں ہیں۔ناگپور میں ایک بھرپور شیڈول کے دوران، مودی نے آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر ہیڈگیوار سمروتی مندر میں جا کر آر ایس ایس کے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دیکشا بھومی کا دورہ کیا، جہاں 1956 میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے بدھ مت کو قبول کیا تھا۔م مودی نے مادھَو نیترالایہ پریمیم سینٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جو مادھَو نیترالایہ آئی انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا نیا ایکسٹینشن ہے، جس کا نام مرحوم آر ایس ایس سربراہ مادھوراؤ گولوالکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔
سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آر ایس ایس کے رضا کار ملک کے مختلف حصوں میں بلا غرض خدمت کر رہے ہیں۔ "آر ایس ایس بھارت کی لازوال ثقافت اور جدیدیت کا برگد کا درخت ہے، جس کے اصول اور نظریات قومی شعور کے تحفظ کے لیے ہیں”،”1925 سے 1947 تک کا دور بحران کا تھا کیونکہ ملک آزادی کی جدوجہد کر رہا تھا، اور اب 100 سال بعد آر ایس ایس ایک اور سنگ میل کی طرف بڑھ رہا ہے”، "2025 سے 2047 تک کا دور ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ہمارے سامنے بڑے مقاصد ہیں۔ ہمیں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد رکھنی ہے جو اگلے 1000 سالوں تک قائم رہے۔”ملک اس سال آئین کے 75 سال مکمل کر رہا ہے اور آر ایس ایس کی تشکیل کو 100 سال ہو چکے ہیں۔