بھارتی یوم جمہوریہ: مودی نے دہلی کو کسانوں سے پاک کرنے کا عندیہ دے دی

0
33

بھارتی وزیراعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ 26جنوری کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت نئی دہلی سے کسانوں کا دھرنہ ختم کرانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرسمس کے موقعہ پر 25دسمبر کو کسانوں کے لئے اٹھارہ ہزار کروڑ کے ایک پیکج کا اعلان کریں گے لیکن اس کے باوجود اگر کسانوں نے اپنا دھرنہ ختم نہ کیا تو مودی حکومت ان کو زبردستی وہاں سے اٹھا دے گی تاکہ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے حوالے سے کی جانے والی ریہرسل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ اس سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں برطانوی وزیراعظم بورس جانس کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جب کہ انہوں نے تقریبات میں شمولیت کے لئے بھارت جانے کی اطلاع بھی بھارتی حکومت کو دے دی ہے۔ دریں اثنا کسان یونین لیڈر کلونت سنگھ سندھو نے کہا ہیے کہ مودی حکومت اٹھارہ ہزار کروڑ کی رشوت دے کر  انہیں ان کے مقاصد سے دور نہیں کر سکتی۔ نئی دہلی سے فون پر باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مودی سرکار کسانوں کے حوالے سے منظور کئے گئے بل واپس نہیں لیتی اس وقت تک حکومت سے مذاکرات کی بھی کوئی گنجائش نہیں۔ سندھو کا کہنا ہے کہ وہ ایک دو روز میں برطانوی اراکین پارلیمینٹ کو خطوط لکھ رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم بورس جانسن کے دورہ بھارت کو منسوخ کرادیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو بھارتی یوم جمہوریہ کی پریڈ بھی نہیں ہو سکے گی۔

Leave a reply