بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔

مودی نے ایکس پر صدر ٹرمپ کے بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ مودی کے دوست رہیں گے، مودی ایک عظیم وزیراعظم ہیں، بھارت اور امریکا کے درمیان ایک خاص تعلق ہے اور فکر کی کوئی بات نہیں۔

تاہم ایک روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اور روس بظاہر چین کے قریب ہوتے جا رہے ہیں جس سے دونوں ممالک گہرے اور تاریک چین کا حصہ بن گئے ہیں۔’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایسا لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے، وہ بھی سب سے گہرے اور تاریک چین کے حوالے۔ خدا کرے کہ ان کا ساتھ خوشحال اور طویل ہو۔

رائٹرز کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی اور پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اجلاس چین کے شہر تیانجن میں ہوا جس میں 20 سے زائد غیر مغربی ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔

کراچی: کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی، مزید 40 فلسطینی شہید

ایشیا کپ 2025ء: ٹیموں کے کپتان دبئی میں پریس کانفرنس کریں گے

پنجاب میں سیلاب سے اموات، لواحقین کو 10 لاکھ فی کس امداد

Shares: