مودی کا پاکستانی وزیراعظم کو خط، پاکستان ہندو کونسل کا خیر مقدم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب وزیراعظم عمران خان کو یوم پاکستان کے موقع پر خیر سگالی خط، پاکستان ہندو کونسل نے خیر مقدم کیا ہے

پاکستان ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا خط علاقائی امن کیلئے اہم پیش رفت ہے، بھارتی وزیراعظم کا خط دونوں ممالک کے مابین امن کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، دونوں ممالک کے امن پسند حلقوں کو امن کی شمع کو بجھنے نہیں دینا چاہئے، پاک بھارت عسکری قیادت کا ایل او سی سیز فائر اعلان کے بعد حالیہ پیش رفت سے دوطرفہ اعتماد بحال ہوا،وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ سری لنکا کے دوران بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا،گزشتہ دو برس قبل میں نے دورہ بھارت کے دوران دوطرفہ امن کی کوشش کی، آج بھی دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کیلئے پرامید ہوں، پاکستان اور بھارت کے امن پسند حلقوں کو خطے کے عوام کی بہتری کیلئے آگے آنا چاہیے،

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور بھارتی صدر نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا جس میں یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھجوایا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سےبھارتی وزیراعظم کاخط دفترخارجہ کےحوالے کیاگیا۔

Shares: