لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مودی کا اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازشیں کرتا رہتا ہےلیکن افواج پاکستان نے دشمن کو سبق سکھایا اللہ تعالی نے پاکستان، اس کی عوام اور مسلح افواج کو سرخرو کیامودی کو خطے کا ڈان بننے کا شوق ہے لیکن مودی کے اکھنڈ بھارت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ابھی صرف شاہین اڑے تھے اور باقی جگہوں پر ان کو جواب دینا باقی تھا ان کو ایسا جواب دیا جو وہ مدتوں تک یاد رکھیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے گرائے اور اب فرانس کو اپنے رافیل طیاروں کی سلامتی کی فکر ہے۔ شاہینوں نے دشمن کے ٹھانوں کو تباہ کر دیا اور دنیا یہ کہنے پر مجبور ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فتح کرنے کا ناپاک خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا اور مودی حکومت کو گھٹنوں پر آنا پڑا عالمی میڈیا بھی لکھ رہا ہے کہ مودی کو ٹرمپ سے درخواست کرنا پڑی کہ ہمیں بچا لو ان پر ہم نے صرف طیاروں سے حملہ نہیں کیا بلکہ سائبر اٹیک بھی کیابھارت میں 70 فیصد بجلی نہیں تھی اور ان کے ریڈار سسٹم کو بھی چوک کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن قوم ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان میں ڈر ون کے حملے ہو رہے تھےلیکن پاکستانی قوم کے حوصلے بلند تھے اور پاکستانی قوم ان ڈرونز کے جنازے پڑھ رہے تھےڈرون حملوں کے دورن کوئی پاکستانی بھاگ اور چھپ نہیں رہا تھا، بلکہ پاکستانی عوام نعرہ تکبیر اور پاک فوج کے نعرے لگا رہے تھے۔








