لوک سبھا میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور پر جھوٹ کے انبار لگا دیے

امریکی صدر اور عالمی میڈیا کی بارہا تصدیق کے باوجود مودی نےآپریشن سندور کا حقیقی انجام ماننے سے انکار کر دیا، آپریشن سندور پر جاری لوک سبھا اجلاس میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا،9 مئی کی رات کو امریکی نائب صدر نے مجھ سے 3 سے 4 بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے،اگر پاکستان بھارت پر حملہ کرے گا تو ہمارا جواب اُس سے کہیں بڑا ہو گا، ہم گولی کا جواب توپ سے دیں گے،

مودی کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کی درمیانی رات کو ہم نے پاکستان کی طاقت تباہ کر دی، آج پاکستان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ بھارت کا ہر جواب پہلے سے کہیں زیادہ غیر متوقع ہوتا ہے، اگر آئندہ ضرورت پیش آئی تو بھارت پاکستان کو جواب دینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، میں ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں کہ آپریشن سندور اب بھی جاری ہے،

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا،

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص نے مودی کا جنگی جنون زمین بوس کر دیا بھارت کی جانب سے کرنل صوفیہ کا جنگ بندی کا اعلان، لوک سبھا میں مودی کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے،بھارتی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نےبھی اودھم پور، آدم پور، بھج اور پٹھان کوٹ ایئر بیسز کی تباہی کا اعتراف کر لیا،آپریشن سندور میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی نے مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا

امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر ان کے جنگی طیارے ان کی ہی حدود میں مار گرائے،بی بی سی کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھر جان نے بھی پاکستان کی دفاعی برتری کا اعتراف کیا ، اینبرسن اتھر جان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا مگر پھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،بین الاقوامی میڈیا سی این این کے مطابق امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی،

امریکی صدر نے29 سے زائد بار پاک بھارت کشیدگی روکنے اور خطے کو نیوکلیئر جنگ سے بچانے کا اعتراف کیا،بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو تسلیم کیا،عالمی سطح پر ہزیمت کے باوجود مودی کے جنگی جنون نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے

Shares: