معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے تازہ وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی معاشی اور سیاسی صورتحال شدید بحران کا شکار ہے۔

مبشر لقمان کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ رات صنعتکار انیل امبانی کے گھر چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف 3000 کروڑ روپے کی ہیر پھیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امبانی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہیں رافیل طیاروں کے سودے میں خصوصی نوازشات دی گئیں، جس سے اربوں ڈالر کے معاہدے ہوئے۔وی لاگ میں بتایا گیا کہ بھارت پر امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد ہونے جا رہا ہے اور مزید پابندیوں کا بھی امکان ہے۔ اس صورتِ حال کے باعث غیر ملکی کمپنیاں بھارت میں اپنے آرڈرز منسوخ کر رہی ہیں جبکہ بڑے صنعتی ادارے ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹاٹا گروپ نے ہزاروں آئی ٹی ماہرین کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے۔

مبشر لقمان کے مطابق بھارت میں سیاسی بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔ نائب صدر سمیت اعلیٰ فوجی افسران کے استعفے اور غائب ہونا نریندر مودی حکومت کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔ وی لاگ میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اندر بھی اینٹی مودی جذبات پائے جاتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی پر انتخابی دھاندلی کے سنگین الزامات لگائے اور ثبوت پارلیمان میں پیش کیے۔ اسی طرح مودی کی ڈگری کے تنازع پر دہلی ہائی کورٹ نے اسے عوامی کرنے سے روک دیا۔

مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت نہ صرف معاشی بحران کا شکار ہے بلکہ سیاسی طور پر بھی غیر یقینی کیفیت میں ہے۔ ان کے مطابق مودی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور حالات اس نہج پر پہنچ سکتے ہیں کہ بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑے۔

بھارت کے پاس وقت کم،پی سی بی جوئے کو سپورٹ کرتی ہے

بازی پلٹ گئی،ڈھاکہ دلی کے تسلط سے آزاد،مودی پاکستان سے خوفزدہ

Shares: