ڈاکٹر معید یوسف اورشہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
48

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقوام متحدہ اور بین

الاقوامی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور جارحانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔ معید یوسف نے مزید کہا کہ 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a reply