محبت کے نام پر لڑکی کی ہوئی عصمت ریزی، ملزم ہوا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد کے ضلع بھونگیر کے علاقے آتما کور منڈل میں ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق آتما کور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان ڈی جمپنا نے کچھ عرصہ سے ایک لڑکی کے ساتھ دوستی کی اور محبت کرنے کا دعویٰ کیا، دونوں میں دوستی مضبوط ہوئی اور محبت دو طرفہ ہو گئی

پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کی جانب سے محبت کے اظہار کے بعد سیر کے بہانے اسے لے گیا اور لڑکی کے ساتھ زبردستی کی جس پر لڑکی نے اپنے دوست کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد محبت کے نام پر زیادتی کرنے والے جمپنا کو گرفتار کرلیا،جسے عدالت پیش کیا جائے گا.

Shares: