محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پاکستان کو پھر سرخرو کردیا

باغی ٹی وی : ایک بار پھر محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ اور عثمان قادر کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے شکست سے دوچار کردیا .

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز تِناشے کموہکاموے اور ویزلے مدہیورے نے کیا۔ دونوں اوپننگ بیٹسمینوں نے ابتداء میں ہی چند جارحانہ شارٹس کھیلے۔ ویزلے مدہیورے محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے، اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے مرومانی کو پویلین بھیج دیا۔ کموہکاموے29 سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے، اروئن کی اننگز 34 تک محدود رہی

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوا ن نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آوَٹ رہے۔ پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15 ،15 رنز بنائے

زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 3، محمد حسنین نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

Shares: