مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام،4 جہنم واصل

0
103
fc

6 ستمبر کو خوارج کی مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر کو صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش تھی،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی جہنم واصل کر دیا گیا،ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے خودکش جیکٹس ، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پورے عزم ے ساتھ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے میدان میں چوکس ہیں.

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

دہشت گردی کےمکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیمپ پر حملہ آور ہونے والے 4 خود کش خارجیوں کو ہلاک کیا،مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے پاک فوج کے افسران و جوان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave a reply