تہران :محسن فخری کواسرائیل نے قتل کروایا،اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ محسن فخری کےقتل میں اسرائیل کاملوث ہونےکےٹھوس شواہدموجودہیں

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی اطلاعات تھیں کہ اسرائیل ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے،

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اس سے پہلے بھی کئی ایرانیوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں اس قسم کی پراکسی کرکے ایران کوکمزور کرنا چاہتا ہے

دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم اوروزیراعظم کے ترجمان کی طرف سے اسرائیل کی طرف سے ایرانی سائنسدان کے قتل کے الزامات کے باوجود کسی قسم کا بیان دینے سے اجتناب کیا جارہاہے

Shares: