محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا عدالت نے ریمانڈ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے گرفتار محسن داوڑ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

Comments are closed.