محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

0
122
mohsin naqvi

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیےصدارت پاکستان کرکٹ بورڈ کو ملنے والی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ دو سال کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے

ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی،اس کے بعد اب اے سی سی کی صدارت پاکستان کو منتقل ہو گی،جے شاہ مدت پوری ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سے الگ جائیں گے، اے سی سی کا اکتوبر یا نومبر میں اجلاس ہو گا جس میں باقاعدہ صدارت پاکستان کو ملنے کا اعلان کیا جائے گا

واضح رہے کہ محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں اور چیئرمین پی سی بی بھی، دو عہدے رکھنے کی وجہ سے محسن نقوی پر کڑی تنقید کی جاتی ہے، گزشتہ روز بھی شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ محسن نقوی وزارت داخلہ یا پی سی بی میں سے کسی ایک کو چن لیں

Leave a reply