مزید دیکھیں

مقبول

خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی...

سیالکوٹ: انجمن مغلیہ کا مغل اسکالرشپ فنڈ قائم، 5 کروڑ کے عطیات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)انجمن مغلیہ کا بڑا اقدام،...

پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور...

ایبٹ آباد کے قریب مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 افرادجاں بحق

راولپنڈی سے ایوبیہ آنیوالی مسافر گاڑی کھائی میں جاگری،...

چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ...

رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد