سینیٹ الیکشن: محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت میں حصہ لیں گے

محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے
mohsin

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے، محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر محسن نقوی کے تائید کنندہ ہیں، محسن نقوی کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلزپارٹی کے علی حیدرگیلانی تجویز کنندہ ہیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا پھر پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لیے میدان میں آگئے اور سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے تجویز اور تائید کنندہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ہیں، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی فیصل واوڈا کے تجویز کنندہ ہیں اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری فیصل واوڈا کے تائید کنندہ ہیں۔

Comments are closed.