وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ڈی اے کو نان ڈیویلپڈ سکیٹرز کو فوری ڈیولپ کرنے کا حکم

0
58
mohsin naqvi

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں تین گھنٹے تک طویل اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں کئی بڑے فیصلے کئے گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کئی دہائیوں سے نان ڈیویلپڈ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کے فوری احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ رقم دینے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہ دینا شہریوں سے زیادتی ہے۔ جو قطعا قبول نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سالہا سال سے رقم ادا کرنے کے باوجود پلاٹ حاصل نہ کرنے والوں کو پلاٹ جلد دینے کی جامع حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اراضی کے مسائل حل کرنے کے لیے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم دیا۔اس بابت میں سی ڈی اے حکام کو چھ ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے میں تیز رفتار ون ونڈو سسٹم بنے گاتاکہ سی ڈی اے بلا تاخیر خدمات کی فراہمی یقینی بناسکےاور انتظار کی زحمت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات کی آن لائن فراہمی یقینی بنائی جائےاور تین ماہ کے اندر سمارٹ ایپ کو فعال کیا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے شہریوں کی سہولت کیلئے کال سنٹر کی سہولت کی دستیابی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ گرین بیلٹ پر سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس بنانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اس حوالے سے سی ڈی اے کے متعلقہ ونگ سے لینڈ سیکپنگ اور وفاقی دارالحکومت کوخوبصورت بنانے کا پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو شہر کا سب سے خوبصورت علاقہ بنایا جائے گا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں لینڈ سیکپنگ کا کام 3ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے نئے سی ڈی اے سیکٹرز بنانے کی زمہ داری بھی سونپ دی۔جن جن سیکٹرز میں ابھی تک لوگوں کو قبضہ نہیں دیا گیا اس میں مزید تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سی ڈی اے کے سینئر افسران سے تعارف کرایا گیا بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے لان میں پودا لگایا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، ڈائریکٹر ایڈمن آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے تمام ممبران کی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply