وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید ہونے والے دو اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید سپاہی شیر الرحمن اور شہید سپاہی سید امین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے اپنی جانیں دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے زخمی سپاہیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ان کی بہادری اور قربانیوں پر قوم کو ناز ہے، اور حکومت ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کرتی ہے۔

Shares: