لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
باغی ٹی وی :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیامحسن نقوی نے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا، کہا کہ 24 گھنٹے کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چیپمئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور پی سی بی نے ٹورنامنٹ کا حتمی شیڈول بھی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔