بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کے 39 رکنی وفد نے ایوان وزیراعلیٰ میں محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ یاتریوں کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں گفتگو بھی کی اور یقین دلایا کہ یاتریوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر ننکانہ صاحب جائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری باباگرونانک جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری سیاحت، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔