نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق نوجوان غلام میراں اور لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ سے آج چوک بابا اعظم اچھرہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور جاں بحقنوجوان غلام میراں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیااور روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی -محسن نقوی نے حادثے میں زخمی نوجوان محمد فہد کی خیریت دریافت کی اورزخمی نوجوان محمد فہد کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت دی –
محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر بجھوائی جائے۔ لاپتہ نوجوانوں کی زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔ محسن نقوی نے لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو ہمت عطا فرمائے۔واضح رہے کہ دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے اچھرہ کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 8 نوجوان غلام میراں، ولیدابرار، حسن صفدر، بلال مقبول، اظہر اشرف، رحیم خان۔ راحیل اور شاہنواز مقصود ڈوب گئے تھے -ایک نوجوان غلام میراں کی باڈی ریکور ہو چکی ہے جبکہ باقی نوجوانوں کی تلاش جاری ہے -3 نوجوان محمد فہد، معین اور حسنین شہزاد زخمی ہیں – کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے
11 سالا گھریلو ملازمہ قتل، بچی پر اتنا تشدد کیا گیا کہ جان نکل گئی
اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات