وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ نے دینی مدارس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے کہا کہ دینی مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ مدارس کے مسائل کو مثبت انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہم بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مولانا فضل رحیم اشرفی نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر مدارس کو محکمہ تعلیم کے تحت ہونا چاہیے تاکہ ان کے معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت دینی مدارس کے حوالے سے مثبت اقدامات کرے گی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل رحیم اشرفی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے لیے دعا کی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Shares: