وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا

0
103
mohsin naqvi

وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا
اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا گیا،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ایک ماہ کے اندر وزارت داخلہ کے تحت کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد وائلڈ لائف کو وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کی منظوری دی ہے،بورڈ کے اثاثے ،واجبات وزارت داخلہ کو منتقل کئے جائیں گے، وائلڈ لائف بورڈ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کا ذیلی ادارہ ہے،بورڈ مارگلہ نیشنل پارک اور جنگلی حیات کے دیگر مسائل کا ذمہ دار ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ناصر بیگ چغتائی کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو وائلڈ لائف کا محکمہ بھی مل گیا ،کرکٹ کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کرکٹ ایڈوائزر کا بھی تقرر ہوگا،وقار یونس پہلے ہی ہیڈ آف کرکٹ مقرر کردئیے گئے ہیں ،کرکٹ ایڈوائزر کے لئے اشتہار جاری ہوگا۔ کھیل کھلاڑیوں کی رہنمائی کوچنگ اور مینٹورنگ کا کام کرنا ہوگا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدنان نے لکھا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کا کنٹرول کلائمیٹ چینج ڈویژن سے داخلہ ڈویژن کو منتقل کر دیا۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔

ایک صارف روشن دین دیامری نے لکھا کہ کیا لگتا ہے اسلام آباد کے پہاڑ فتح ہونے جا رہے ہیں سپریم کورٹ کے بڑے فیصلے کے بعد.۔۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن سے لے کر وزارت داخلہ کے سپرد،مارگلہ نیشنل پارک اور وائلڈ لائف کے دیگر امور کی ذمہ داری اب وزارت داخلہ دیکھے گی۔

Leave a reply