جناح ایونیو-نائنتھ ایونیوانٹرسیکشن اورسرینہ چوک کنونشن سینٹر انٹر سیکشن کا سنگ بنیاد،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس موقع پر وزیراعظم کو چیف کمشنر اسلام آباد علی رندھاوا نے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نےمنصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف نائن اور سیرینہ چوک پر 2 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے،جو منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا وہ 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گا،سیرینہ چوک کا منصوبہ 60دنوں میں مکمل ہو جائے گا،وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے،ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے بہترین کام کیا گیا،ایس سی او کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر سکیورٹی اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں،کانفرنس مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی،اسلام آباد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے

وزیرداخلہ محسن نقوی نےمنصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوشش ہو گی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں،اسلام آباد کی خوبصورتی کو مستقل بحال رکھنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر فائیو سٹارز ہوٹلز کی تعمیر کیلئے 2 جگہوں کا اشتہار دے دیا،اسلام آباد میں تفریحی سرگرمیوں کیلئے سفاری پارک بنائیں گے،فیض آباد چوک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں،مارگلہ روڈ کو موٹروے سے جوڑنے کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں،

امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

Shares: