محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان دھرنا معاہدے پر گفتگو

جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے
0
75
dharna

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ کیا-

باغی ٹی وی: ٹیلیفونک رابطے میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی،نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں،وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیو رسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا …

پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد

Leave a reply