سینیٹ انتخابات، پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے
پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں میں مقابلہ ہونا تھا، پانچ نے کاغذات واپس لے لیےجس کے بعد سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں
بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور زلفی بخاری کامیاب ہو گئے ہیں،،وفاقی وزیر داخلہ اور حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں،مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، ناصر بٹ، احد خان چیمہ، طلال چوہدری بھی سینٹ کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں
سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشتوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،اسلام آباد کی ایک ٹینکوکریٹ اور ایک جنرل نشت پر چار امیدواروں کا انتخاب دو اپریل کو ہوگا ،اسلام آباد کی ٹینکوکریٹ نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود سے ہوگا،اسلام آباد کی 1 جنرل نشست پر دو امیدوار مدمقابل، پیپلزپارٹی کی جانب سے رانا محمود الحسن ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند علی شاہ امیدوار ہیں