فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا،مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کی پاکستان اور اسکی عوام کیلئے پیش کردہ مثالی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دوراقتدار میں مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج بننے والے پی ٹی آئی لیڈرز آج بر سر اقتدار آ کر غریب عوام کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں مہنگائی میں ہو شربا اضافہ انہی کی نااہلی کا نتیجہ ہے نااہل حکمرانوں نے عوام پر جو مہنگائی کے آئے روز بم گرائے ہیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا قوم ان ظالم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریگی ، نواز لیگ کی قیادت نے عوام کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے جوانمردی کے ساتھ احتساب کے نام پر بدترین حکومتی انتقام کا سامنا کیا ہے عدلیہ کے فیصلے واضح کررہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہر الزام میں سرخرو ہو گی موجودہ حکمرانوں سے نجات کا وقت قریب ہے آئندہ انتخابات کے بعد نواز لیگ برسر اقتدار آئے گی
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے، الیکشن کمیشن نے بھی اعتراض کیا ہے، یہ حکومت خود دھاندلی کی پیداوارہے اور انتخابی اصلاحات کا ان کوحق نہیں ہے، ان کا الیکٹرونک مشین کے ذریعے الیکشن چوری کامنصوبہ ہے ملک میں تاریخی مہنگائی غریب کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔
جس دن پاکستان میں عدالتوں نے ہرجانے کے مقدمات کے فیصلے جلد دینا شروع کر دئیے اور فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا.
— MaizaHameed (@MaizaHameedMNA) September 24, 2021
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 6.42 روپےفی یونٹ تک اضافہ ہوا۔ ڈیزل،فرنس آئل،کوئلہ اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی،ندیم بابر نے LNG درآمد میں دیر سے پاکستان کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا لیکن احتساب کا ڈرامہ کرنے والے سلیکٹڈ نے اپنی ATM کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی.جس دن پاکستان میں عدالتوں نے ہرجانے کے مقدمات کے فیصلے جلد دینا شروع کر دئیے اور فیک نیوز کیخلاف قوانین سخت ہوگئے تو عمران خان تقریر کرنی ہی بھول جائے گا.
@MumtaazAwan
تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید
یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید
حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید
پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید
خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید
سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید
تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید
عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید
عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید
عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید